شراب نوشی

کرسمس،نیو ائیر۔راولپنڈی میں شراب کی 80 ہزار بوتلیں فروخت۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

کرسمس اور نیو ائیرنائٹ کے مواقعوں پر راولپنڈی میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شراب نوشی کی۔اور صرف پی سی ہوٹل میں آن ریکارڈ 80 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں فروخت ہوئیں۔جبکہ 14ہزار سے زائد بئیر کی بوتلیں فروخت ہوئیں۔

 شراب نوشی
دسمبر 2021 میں پی سی ہوٹل راولپنڈی میں فروخت کے لئے 6 سو پیٹیوں سے زائد بوتلوں کی حامل 11 کنسائمنٹس اتاری گئیں جبکہ ہر پیٹی میں 12 بوتلیں شامل تھیں۔

اسی طرح 20 بوتلوں کی 6 سو سے زائد پیٹیوں پر مشتمل بئیر کی ایک کمسائمنٹ میں شامل 14 ہزار بوتلیں دسمبر میں فروخت کی گئیں۔

ریکارڈ کے مطابق صرف ماہ دسمبر میں 14 ہزار سے زائد پرمٹس ہولڈرز نے 80 ہزار سے زائد شراب اور بئیر کی بوتلیں خریدیں۔

جبکہ محکمے کے صوبائی وزیر ڈی جی و سیکرٹری نے صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود ریونیو آمدن کے پیش نظر چپ سادھ رکھی ہے۔