اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اب 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشااللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریبا دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے افتتاح کریں گے۔