کامران ٹیسوری 19

کراچی کے مستقبل کے لیے بحث شروع ہوچکی ہے یہی میرا مقصد تھا، گورنر سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کراچی کے مستقبل کے لیے بحث شروع ہوچکی ہے یہی میرا مقصد تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم صحیح ٹریک پر جارہے ہیں کچھ لوگ ہمیں ڈس ٹریک کرنا چاہ رہے ہیں، ہم اسی ٹریک پر چلتے رہیں گے اور آئی ٹی کی مفت تعلیم دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں میں لیپ ٹاپ اور موٹرسائیکلیں بانٹ رہے ہیں، جب آپ گورنر ہائوس آتے ہیں تو کوئی قومیت پوچھتا ہے، سندھی، پٹھان اور دیگر قومیت کے بچے آئی ٹی کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ یہ بیانیہ پھیلاناہے کہ میں لوگوں میں تقسیم کا باعث بن رہا ہوں جھوٹ ہے، اب ہمیں صوبے کے لوگوں نے سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے ہم باجا نہیں بجائیں گے، باجا بجانے کی ضرورت پڑی تو اس کے لیے ہمارے پاس لوگ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں عوامی گورنر ہوں، سازشیں کرنے والے کرتے رہیں گے،

یہ چھوٹے بونے ہمیں لوگوں کی خدمت سے نہیں روک سکتے ہم آئی ٹی کی تربیت لاڑکانہ، نوابشاہ، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں بھی دیں گے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کسی اور نے وعدہ کیا تھا کہ گورنر ہاس میں یونیورسٹی ہوگی، یہ وعدہ اس نے پورا کیا ہم نے کیا؟ کوئی کتہا تھا گورنر ہاس کی دیواریں گرائیں گے، دیواریں گرانے کی کیا ضرورت ہے ہم نے تو دروازے کھول دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں