کراچی(رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہاہے کہ کراچی کے مسائل کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہیں مسلط کیا گیا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل سے 30 ہزار مین ہول کے کور بنائے اور لگائے ہیں۔
منعم ظفر نے کہا کہ 15 گھنٹے بعد بچے کی لاش ملی، لوگوں سے پیسے جمع کر کے شاول لائے، کنٹریکٹر سے شاول کرائے پر لائے، ڈیزل کے لیے پیسے جمع کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب سمیت تمام افسران کو فون کیا، کوئی رات کو نہیں آیا، ٹان چیئرمین کی کوئی ذمے داری نہیں بنتی، مگر ہمارے چیئرمین موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کا کوئی منصوبہ وقت پر نہیں بنتا، دنیا میں کوئی منصوبہ شروع ہوتا ہے تو متبادل راستہ بنایا جاتا ہے۔
شہر میں کہیں پارکنگ دستیاب ہی نہیں، بڑے بڑے پلازے بن جاتے ہیں، پارکنگ نہیں ہوتی۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سٹی کونسل میں مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعے کے خلاف مشترکہ قرارداد لا رہے تھے، اسے بلڈوز کیا گیا۔منعم ظفر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے باوجود اختیارات منتقل نہیں کیے گئے، ٹان کو جو پیسے ملتے ہیں وہ تنخواہوں کے پیسے ملتے ہیں، ٹان کو ڈیولپمنٹ کا ایک پیسہ صوبائی حکومت یا کے ایم سی نے نہیں دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس ایس جی سی نے ٹان کو روڈ کٹنگ کے پیسے دیے ہیں، 600 گلیوں میں کام شروع کیا ہے۔









