منصوبوں

کراچی کے لئے مختلف منصوبوں پرکام ہورہاہے،کے فورمنصوبے کی تکمیل کے لئے بھی وفاقی حکومت کوشاں ہے، اسد عمر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے مختلف منصوبوں پرکام ہورہاہے،کراچی پورٹ سے فریٹ کوریڈورکیلئے کنسلٹنٹ کام کر رہاہے،کے فورمنصوبے کی تکمیل کے لئے بھی وفاقی حکومت کوشاں ہے۔

اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے لئے فائرٹینڈرز اہم ضرورت ہیں،کراچی کے لئے مختلف منصوبوں پرکام ہورہاہے،کراچی میں جولائی ،اگست میں گرین لائن بس چلنے لگے گی ،کراچی میں گرین لائن کیلئے پروٹو ٹائپ بس جلد تیار ہوجائے گی ،کراچی پورٹ سے فریٹ کوریڈورکیلئے کنسلٹنٹ کام کر رہاہے،کے فورمنصوبے کی تکمیل کے لئے بھی وفاقی حکومت کوشاں ہے، اسد عمر نے کہا کہ اورنگی اور گجر نالے کی ڈیزائننگ کرلی گئی ہے۔