بجلی کی قیمت

کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی گئی۔ک

ے الیکڑک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کروائی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے بجلی صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا 20 مارچ کو کے الیکڑک کی درخواست پر سماعت کرے گا۔