اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت کے مابین تعاون کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور پورے سندھ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم اعظم عمران خان کے کراچی سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر عارف علوی نے لکھا کہ کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان تعاون مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وفاقی اور سندھ کے درمیان تعاون موجودہ تباہ کن بحران میں مدد کرسکتا ہے بلکہ اس سے مستقبل میں نکاسی آب کے نالوں، سیوریج ٹریٹمنٹ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، صاف پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلے کیے جاسکیں گے۔ صدر مملکت نے لکھا کہ کراچی اور دیگر سندھ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔