شوکت خانم

کراچی کا شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا اسپتال ہو گا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا اسپتال ہو گا۔ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کا آغاز دیکھ کر اچھا محسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں زیر تعمیرشوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہو گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ شوکت خانم اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی والے آلات نصب ہوں گے۔