کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی بہتری کے لئے مثبت نیت اور سوچ کا ہونا ضروری ہے۔
کراچی پریس کلب آمد پر پریس کلب کے عہدیداران نے بیرسٹر مرتضی وہاب کا استقبال کیا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پریس کلب میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی جانب سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔
شہر میں پارکس اور باغات کو بحال کررہے ہیں، کئی برسوں سے بند پڑے پارکس کو ہم نے بحال کیا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لئے مثبت نیت اور سوچ کا ہونا ضروری ہے، کراچی کا اصل مقام بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔