کراچی(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ کراچی والو، خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا۔بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی ہے،
سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے، براہ کرم اچھے ماحول کو چلنے دیں۔اْنہوں نے کہا کہ ہم نے بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں۔اْنہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا۔









