کراچی (رپورٹنگ آن لائن) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے گزشتہ رات ہوئے جلسے کی تصویر اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ انشا اللہ جس بڑے مقصد کے لئے قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور ہمارے آبا اجداد نے جس کے لئے قربانی دی، اس کی تکمیل اس پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں ، عمران خان کی لیڈر شپ میں ہوگی۔
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے اہلِ کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا، شکریہ کراچی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ نے کل پھر ثابت کر دیا کے کراچی نیا پاکستان بنانے میں اپنے کپتان کے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔