خواجہ سعد رفیق 140

کراچی نے پی ٹی آئی کے جعلی مہاتما کی جعلی مقبولیت مسترد کر دی،خواجہ سعد رفیق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی نے پی ٹی آئی کے جعلی مہاتما کی جعلی مقبولیت مسترد کر دی، سندھ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی عدم موجودگی سیاسی عمل کیلئے مثبت نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی اور بالخصوص حافظ نعیم الرحمان کا کم بیک خوشگوار ہے، دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی نے پی ٹی آئی کے جعلی مہاتما کی جعلی مقبولیت مسترد کر دی، مسلم لیگ ن کا بلدیاتی میدان کھلا چھوڑنا خود احتسابی کا طلبگار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں