کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی میں کھیلے جانے والے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران شائقین سے بھرے اسٹیڈیم کو ناقابل یقین قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر آخری روز کے میچ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے ایک پوسٹ کی، جس میں درج تھا کراچی ناقابل یقین رہا، اب لاہور کی باری ہے۔قومی کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے بیٹرز کو آئوٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پاکستانی بولرز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حارث رف نے کھیل کو تبدیل کیا، محمد نواز نے ضروری بریک تھرو دیا اور آصف علی آپ کے چھکوں سے کچھ یادیں تازہ ہوگئیں۔
نسیم شاہ نے رضوان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ رضوان تسی تو گریٹ ہو، اس کے علاوہ نسیم شاہ نے کراچی کے کراڈ کی بھی تعریف کی۔انجری کا شکار فخر زمان نے ٹوئٹ میں حارث سمیت دیگر کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی تعریف کی اور مداحوں کو پیغام دیا کہ ہمارا پیغام کمزور دل کے افراد ہرگز نہ دیکھیں۔محمد نواز نے اپنی ٹوئٹ میں حارث رف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔