کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی سے حیدر آباد روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی پی آج اتوار کو باغ جناح میں عوامی جلسہ کرے گی۔کراچی میں ہمارا شاندار ستقبال کیا گیاہے۔اس پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہمیں ابھی تک جلسہ کی تحریری اجازت نہیں دی گئی ہے۔
ہم سیاسی لوگ ہیں۔ہمیں پروٹوکول عوام سے ملتا ہے۔پنجاب کی جعلی حکومت کا ہم سے رویہ اچھا نہیں تھا۔بانی پی ٹی آئی کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ہماری یہاں سیاسی جدوجہد ہے۔خیبرپختونخوا میں مسلسل تیسری دفعہ پی ٹی آئی حکومت میں ہے۔ہم یہاں سیاسی ملاقاتیں کررہے ہیں۔پورا پاکستان پاکستانیوں کا ہے۔جو سندھ سے خیبرپختونخوا آتے ہیں۔روزگارکے مواقع دونوں جانب لوگوں کوملتے ہیں۔
کچھ شہری کے پی کے یہاں آتے ہیں توانھیں صحت کی سہولت میں مشکلات ہوتی ہیں۔ایک طرف تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کوسیاست کی اجازت ہے۔ویسے ہی اجازت یکساں سب کیلیے ہونی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی نے مجھے اسٹریٹ موومنٹ کا مینڈیٹ دیا ہے۔ان کی رہائی کے لیے پر امن جدوجہد کررہے ہیں۔









