کراچی(رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے کہاہے کہ کراچی میں مشرف اور ایم کیو ایم کا دور اچھا تھا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صرحا اصغر نے اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔
کراچی کیلئے بہتر کون ہے؟کے سوال پر اداکارہ نے جواب میں دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ پرویز مشرف کا دور زیادہ بہتر تھا، ایم کیو ایم کا دورہ بھی برا نہیں تھا اچھا تھا لیکن وہ الگ بات ہے کہ ایک کال آتی تھی بھائی کی سب بند ہوجاتا تھا اس ماحول میں بڑے ہوئے ہیں اس سے حالات ابھی بہتر ہیں۔صرحا اصغر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں ڈسپلن تھا لیکن اب کیا کریں وہ لوگ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو کیوں بدنام کررہے ہوتے ہیں دنیا میں حالات خراب ہیں آپ نیویارک کی گلیوں میں نہیں جاسکتے۔
کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر مین ہول میں ابراہیم کے گرنے کے واقعے پر صرحا نے کہا کہ نشئی ڈھکن اٹھا کر لے جاتے ہیں لیکن انہیں روکے کا کون یہ بھی سوال ہے۔انہوں نے کہا کہ اب محسوس ہوتا ہے کہ ورکنگ ویمن کیلئے شادی کی آئیڈیل عمر 25سال ہے اگر تیس سال کے بعد بچوں کی پیدائش ہوگی تو آپ کے اندر توانائی نہیں ہوگی کہ بچوں کی پرورش کرسکیں۔
صرحا اصغر نے کہا کہ ایک شخص نے پیچھا کرکے ہراساں کیا اس وقت بیٹا ریحان بہت چھوٹا تھا وہ گھر تک پہنچ گیا تھا میں نے چیخنا شروع کیا تو پورا محلہ جمع ہوگیا تھا پھر وہ بھاگ گیا۔









