عارف علوی 118

کراچی میں شجرکاری اور جنگلات کے قیام سے ماحول بہتر ہوگا،عارف علوی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قومیں اپنے شعور و عمل سے پہچانی جاتی ہیں اور ماحول کی بہتری میں ہم سب کا انفرادی اور اجتماعی فرض ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے منگل کو قائد اعظم مزار منیجمنٹ بورڈ کے احاطے میں جناح اربن فارسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمیونٹی سروسز کے سربراہ شوکت عمری، پاکستان ہارٹیکلچر سوسائٹی کے سرپرست کلیم فاروقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ہم نے کئی سال پہلے کراچی میں ایک لاکھ سے زیادہ پودے گھر گھر تقسیم کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اسکول کے بچوں میں بیج پنسل بھی تقسیم کئے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ نہ صرف پودے تقسیم کیے گئے بلکہ طلبا کو کلاس کی سطح پر ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں کہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وبا ء کے دوران پوری دنیا میں ماحولیات میں بہتری آئی۔

صدر مملکت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے سیاح سیاحتی مقامات پر فضلے کو ٹھکانے لگانے میں عفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی مسئلہ بھی بن گیا ہے کیونکہ یہاں تک کہ ما?نٹ ایورسٹ بھی سیاحوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے محفوظ نہیں ہے۔صدرمملکت نے کہا کہ ایک غلط فہمی ہے کہ حکومت اپنے بجٹ کا زیادہ تر حصہ دفاع پر خرچ کرتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر خرچ کرتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ لوگ گھروں کو خوبصورت کرتے ہیں مگر شہر کو بھول جاتے ہیں اور عمران خان نے ماحول کی بہتری کیلئے ملک میں کام کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے استعمال میں احتیاط اور کچرا پھکنے کی عادت کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس باغ میں لوگوں کو آمد و رفت کیلئے کھلا رکھا جائے۔ڈاکڑ عارف علوی نے اس موقع پر اربن فارسٹ میں پودا بھی لگایا اور اسکا دورہ بھی کیا ۔اس فارسٹ میں 5ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیںجس میں پھلوں کا باغ بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں