کراچی(رپورٹنگ آن لائن)کراچی میں دواؤں کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں شوگر، کینسر، مرگی، ڈپریشن کی دوائیں مکمل نایاب ہو گئی ہیں۔کینسر کی متعدد دوائیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں جبکہ بلڈ پریشر، دماغی امراض کی دوائیں مارکیٹ میں بلیک میں دستیاب ہیں۔ماہ میں دواں کی قیمتوں میں ازخود 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی قدر کی وجہ سے دوائیں مہنگی ہو رہی ہیں، دواں میں استعمال ہونے والا خام مال بیرون ملک سے منگوایا جاتا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے دواؤں کو بلیک میں بیچنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ نے چیف ڈرگ انسپکٹر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دواؤں کو زائد قیمت میں بیچنے، شارٹ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور 48 گھنٹے میں رپورٹ وزیر صحت سندھ کو جمع کروائی جائے۔