اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کراچی میں بارش سے تباہی پر کہا کہ ہمیں
حالات سے سبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری
نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ یہ ہے آج بارش ختم ہوتی ہے چنددنوں میں حالات
معمول پرآجاتے ہیں ، ہم سب کچھ بھول کر زندگی گزارنا شروع کر دیں گے، اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی،معمولات زندگی
میں تعطل آئےگا ، پھرشوراٹھے گا، ہمیں حالات سےسبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے۔