اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرآبی وسائل اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے کروڑوں شہری ٹینکر مافیاکے دست نگر بن چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر ابی وسائل اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے لکھا کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں سے آج پاکستان کے شہروں اور 70 دیہات کے بیشترعوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، کراچی شہر کےکروڑوں شہری ٹینکر مافیاکے دست نگر بن چکے ہیں۔
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ملک میں30 اموات اور 40 امراض آلودہ پانی کے باعث ہیں، صوبوں اور وفاق میں مکمل اشتراک سے ہی ان سنگین مسائل کے سدباب کا موئثر ترین حل ممکن ہے۔