سانس 20

کراچی: سردی بڑھنے سے سانس کے امراض میں اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کراچی میں سردی بڑھنے سے سانس کے امراض میں اضافہ ہونے لگا ہے، پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ خشک سردی سے بچوں میں نمونیا اور سانس کی نالی میں انفیکشن بڑھا ہے۔پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ او پی ڈی میں روزانہ 60 فیصد سے زائد بچے آرہے ہیں، جن میں سے 20 سے 30 فیصد بچوں کو اسپتال میں داخل کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، والدین بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں اور سرد ہوا سے بچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین بچوں کو دھول، دھوئیں اور آلودہ ماحول سے بچائیں، کھانسی، بخار یا سانس میں دشواری پر فوری ڈاکٹر کو دکھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں