لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے منسوب کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین کے اعلان کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ وزارتِ ریلوے نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلٹ ٹرین چلانے کا کوئی اعلان نہیں کیا.
ریلوے کی موجودہ سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام سے اپیلہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریںاور صرف وزارت ریلوے کے سرکاری اعلامیے ہی حتمی ہیں۔









