اشرف بھٹی 70

کراچی آتشزدگی واقعہ میںجانی و مالی نقصان پرقوم غم میںمبتلا ہے’ اشرف بھٹی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کراچی کے بڑے کاروباری مرکز میں آتشزدگی کے واقعہ میںہونے والے جانی و مالی نقصان پرساری قوم غم میںمبتلا ہے ،اس سانحے کے بعد نہ صرف وفاقی اور صوبائی حکومتوںکو واضح پالیسی مرتب کرناہو گی بلکہ تاجرتنظیمیں بھی اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفتر میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ اس سانحے پر صرف کراچی کے تاجر ہی نہیں بلکہ سارے ملک کے تاجر اور عوام صدمے سے دوچار ہیں، سندھ حکومت کو اس کڑے وقت میں متاثرہ تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ حکومتی پالیسی سے ہٹ کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جائے ۔

اس سانحے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچا ئوکے لیے تمام کاروباری مراکز میں طے شدہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وفاقی اور سندھ کی حکومتیں مل کر متاثرین کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کریںجس کے تحت بلا سود قرضے، ٹیکس میں رعایت، یوٹیلیٹی بلز میں سہولت اور کاروبار کی بحالی کے لیے مدد و تعاون فراہم کیا جائے ؤ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں