سندھ کابینہ

کراچی، سندھ کابینہ نے میئر کو واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری دیدی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) سندھ کابینہ نے کے ایم سی میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔ پیر کو وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں میئر کو کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈیز کے ممبر بنانے کی منظوری دی گئی۔

سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور متعلقہ ہیڈ کوارٹرز کو ٹاون کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی گئی، کمیٹی میں میئر کے ایم سی، ٹان اور یوسی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

سندھ کابینہ نے پراونشل فنانس کمیشن بنانے کی بھی منظوری دی ہے۔ اجلاس میں سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ ترمیم کی منظوری دے کر ڈرافٹ ترمیم کابینہ کو بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی۔