ایف آئی اے

کراچی، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارروائی،حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے 6ارکان کو گرفتار کرلیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہر قائد میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے نیٹ ورک کے 6ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کراچی،لاہور اور کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہے تھے، اس کے علاوہ نجی کمپنی مالک کے 4اکاﺅنٹس سے 4.96ارب کی ٹرانزیکشن بھی سامنے آئی ہے،

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار 7ملزمان مون لائٹ ٹریڈنگ کمپنی کے ملازم ہیں، بزنس فنانس سینٹر میں کمپنی کی آڑ میں کاروبار کیا جارہا تھا جبکہ درآمد برآمد کی آڑ میں کراچی لاہور کوئٹہ میں ملک گیرکاروبار جاری تھا،ایف آئی اے حکام کے مطابق مفرور ملزمان میں اول خان ،وارث خان ، تیمور خان جبکہ گرفتارملزمان میں ساجد اسماعیل ،کلام بادشاہ ،،ثاقب احمد ، رضا، ذوالفقار علی ، ایم نعمان ،ایم شفیق خان شامل ہیں،

ترجمان نے بتایا چھاپے کے دوران 13لاکھ 50ہزارپاکستانی، 2ہزار ڈالر، چینی کرنسی برآمد مختلف رسیدیں مہریں لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں ، کمپنی مالک اول خان کا رشتہ دار وارث خان نیٹ ورک چلا رہا تھا اپنے بھائی کی ملی بھگت سے کراچی میں ڈمی کمپنیوں کے مختلف اکاﺅنٹس استعمال کر رہا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 6جنوری 2022تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔