فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن) ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کھانے پینے کی عادات پر توجہ دی جائے تو علاج سے گریز ممکن ہو سکتا ہے۔ کئی طرح کی بیماریاں ہیں جو کھانے پینے کی مختلف چیزوں کے استعمال سے ہی انسان سے دور رہتی ہیں۔ جنسی کمزوری کے متعلق بھی ماہرین نے کچھ ایسی اشیاءبتا رکھی ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی جنسی صحت کو بہتر رکھ سکتے ہیں۔
ایک رپورٹ میں یکجا کی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔اخروٹ، مونگ پھلی اور دیگر ہر قسم کے خشک میوہ جات میں امائنو ایسڈ ایل ارجنین پایا جاتا ہے جو جسم میں جا کر نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور یہ عنصر ہماری خون کی وریدوں کو لچکدار بناتا ہے جس سے ہمارے جسم کا نظام دوران خون بہتر ہوتا ہے اور نتیجتاً عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ درپیش نہیں آتا۔کدو کے بیج زنک کا بہت بڑا ذریعہ ہیں اور زنک مردوں میں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ جنسی صحت کے اس فائدے کے ساتھ ساتھ کدو کے بیج انسان کے موڈ اور مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
ان میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات اور آئرن، میگنیشیم اور دیگر کئی لازمی غذائی اجزائپائے جاتے ہیں۔مگر ناشپاتی میں وٹامن بی 6اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے جو جسم میں توانائی بھر دیتے ہیں۔ وٹامن بی 6پرولیکٹن کو بھی منظم کرتا ہے جو کہ جنسی خواہش کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔