انٹونیو گوتیریس 199

کثیرالجہتی چیلنجز درپیش ہیں مگر حل نہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ کثیرالجہتی چیلنجز درپیش ہیں مگر کثیرالجہتی حل نہیں۔ تمام چھوٹے بڑے ممالک کو آپس میں تعاون کر کے اقوام متحدہ کو مضبوط کرنا چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی رہنماوں نے ورچوئل اجلاس منعقد کیا،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انٹونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ دنیا میں گورننس کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر چین کے صدرشی جن پنگ نے انصاف، باہمی احترام اور ممالک کی برابری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ قانون کی بالادستی یقینی بنائے اور تعاون بڑھائے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تمام چھوٹے بڑے ممالک کو آپس میں تعاون کر کے اقوام متحدہ کو مضبوط کرنا چاہیے۔یواین کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کورونا نے سب سے زیادہ پسماندہ ممالک کو متاثر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں