کتوں کی لڑائی پر جوا، پولیس نے محکمہ جیل خانہ جات کا افسر موقع سے گرفتار کر لیا، مقدمہ درج

جعفر بن یار

ساہیوال کے تھانہ بہادر شاہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سکنہ ٹبی شیر خان کے ڈیرہ پر کتوں کی لڑائی پر جوا ہو رہا ہے،،،، تھانہ بہادر شاہ پولیس نے ڈیرے پر ریڈ کیا تو موقع پر کتوں کی لڑائی پر جوا کروایا جا رہا تھا، ،،،
کتوں کی لڑائی
پولیس کو دیکھ پر جوا کھیلنے والے دس افراد موقع واردات سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ،،جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ،،
کتوں کی لڑائی
پولیس کے مطابق جوا کی رقم ایک لاکھ 29 ہزار روپے کے علاوہ دو موٹر سائیکل، کیری ڈبہ اور دیگر اشیا کو برآمد کر لیا، ،، پولیس کے مطابق علی احمد اور گل شیر کتوں کو بھی موقع واردات سے بھگا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئے،
کتوں کی لڑائی
ذرائع کے مطابق پولیس ریڈ کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم ظفر عرف ظفری کا تعلق محکمہ جیل خانہ جات پنجاب سے بتایا گیا یے،،، ظفر عرف ظفری ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل فرائض سر انجام دے رہا تھا، ،،
کتوں کی لڑائی

پولیس نے ملزمان ظفر عرف ظفری اور دیگر کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے رپورٹ طلب کر لی ہے،