بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کے تائیوان خطے کی فوج نے “ہان گوانگ 41 مشق” کا آغاز کیا اور پہلی بار ، نام نہاد “تائیوان پر مین لینڈ کی جانب سے2027 حملہ” کو فوجی مشق کے موضوع کے طور پر لیا گیا ۔
جمعرات کے روز چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن حوا نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ “تائیوان کی علیحدگی پسند “موقف پر بضد رہ کر آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تصادم کو ہوا دیتے ہوئے کشیدگی میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔
“فوجی طاقت کے ذریعے علیحدگی کی جستجو ” کی کوشش آبنائے تائیوان کے امن و امان اور تائیوان کے عام شہریوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘تائیوان کی علیحدگی’ ایک بند راستہ ہے اور ملک کی وحدت کو روکا نہیں جا سکتا ۔ چاہےکتنی ہی “مشقیں” کی جائیں ، “تائیوان کی علیحدگی” کی ناکامی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی مادر وطن کی ناگریز وحدت کو روکا جا سکےگا۔