ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی اہلیہ، اداکارہ کترینہ کیف کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیاہے۔وکی کوشل نے انسٹا گرام پر کترینہ کیف کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کیساتھ ہر دن ہی محبت کا ہے۔
خیال رہے کہ وکی کوشل نے کترینہ کیف کے لیے یہ محبت بھرا پیغام اس وقت جاری کیا جب کترینہ کیف نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر وکی کوشل کے ساتھ چند خوبصورت سیلفیاں شیئر کیں۔