کترینہ کیف

کترینہ کیف اپنی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کرنے لگیں

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف اپنی 38ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت سمیت پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کرنے لگیں۔سپر اسٹار کترینہ کیف جو اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس موقع پر جہاں انہیں بھارت سے مبارکباد دی جارہی ہے تو وہیں پاکستان میں بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کترینہ کیف کا ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل ہے۔

پاکستان اور بھارت میں موجود کترینہ کیف کے مداح ان کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔مداح کترینہ کیف کی تصویریں ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں ناصرف سالگرہ کی مبارکباد پیش کررہے ہیں بلکہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔