ریما خان 147

کتاب کی طرح وفادار کوئی دوست نہیں ہوتا، ریما خان

نیویارک (ر پورٹنگ آن لائن)سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما خان نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ کتاب کی طرح وفادار کوئی دوست نہیں ہوتا۔اپنی ایک اور انسٹا گرام پوسٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ریما خان نے لکھا کہ بیرونی خوبصورتی وہ ہے جو آنکھیں دیکھ سکتی ہے جبکہ اندرونی خوبصورتی کو صرف دل کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ ریما خان کی دونوں تصاویر اور پوسٹ کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں