واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاس کے سابق معالج نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی اس رائے سے اختلاف کیا کہ 13 جولائی کو پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں ناکام قاتلانہ حملے کے دوران ریپبلکن صدارتی امیدوار کے دائیں کان کی لو پر گولی نہیں بلکہ کسی شے کا ٹکڑا لگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک گولی نے ٹرمپ کا کان چیر دیا اور وہ موت سے صرف چوتھائی انچ کے فاصلے سے بچ گئے، یہ بیانیہ سابق صدر کی وائٹ ہائوس کی مہم کا ایک اہم عنصر بن گیا ہے۔
ان کے کئی حامیوں کا خیال ہے کہ ان کا زندہ بچ جانا درحقیقت خدا کا معجزہ تھا اور ٹرمپ اپنی تقاریر میں تقریبا موت کے ساتھ اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہیں۔ٹرمپ کے قریبی ساتھی جیکسن نے لکھاکہ اس بات کا قطعا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ گولی کے علاوہ کوئی اور چیز تھی۔ ڈائریکٹرایف بی آئی رے کا اسے کچھ اور قرار دینا غلط اور نامناسب ہے۔