لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی کوکراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نسیم وکی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ تھیٹر زدوبارہ کھل جائیں جس کیلئے اپنے سینئرز کے ساتھ مل
کر کوششیں کر رہا ہوں ۔ قوی امید ہے کہ عید الاضحی کے بعد تھیٹر کودوبارہ سے بحال کردیا جائے گا اور پھر میں اس پیشکش کا جائزہ لے کر فیصلہ کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ کراچی میں رہائش پذیر بہت سے فنکاروں سے دوستی ہے اوراکثریت سے میرے ذاتی تعلقات بھی ہیں.
اور مجھے وہاں کام کر کے بڑی خوشی ہو گی ۔