اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل کر لی گئی، کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کل کریں گے،کامیاب پاکستان پروگرام میں 14 سو ارب کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے،
کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ حصے ہیں، کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے،کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے،کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، شوکت ترین نے کہا کہ یہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔