عثمان ڈار 132

کامیاب جوان پروگرام کے تحت42 ہزار افراد کے لیے روزگار پیدا کیا ‘عثمان ڈار

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 42 ہزار افراد کے لیے روزگار پیدا کیا ہے،نوجوانوں کو ان کے پائوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہرممکن کوششیں کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں 40 فیصد مہنگائی بڑھی، پاکستان بھی متاثر ہے۔مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اقدام کررہی ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، قوم سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں