کامیاب جوان پروگرام 286

کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے ،وزیر اعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوان پروگرام میں رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے، کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے،معیشت اوپر اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا,،نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں،پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں، شفافیت اور میرٹ پر کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے ،کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ دی جس کے دوران بتایا گیا کہچند دنوں میں 30 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رقم کے حصول کیلئے درخواستیں دیں،نوجوانوں کی سہولت کیلئے 21 بینک رقم کی تقسیم کا عمل مکمل کریں گے،اب تک 1 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے،مزید 53 ارب روپے سے زائد رقم کے حصول کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ملاقات میں پروگرام کے تحت نوجوانوان میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے پر مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے، کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے،معیشت اوپر اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا,،نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں،پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا شفافیت اور میرٹ پر کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے ،کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پروگرام میں پیش رفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ہر ماہ بعد جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم کا پروگرام میں اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں