اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ کامیاب جوان لون اسکیم کے ذریعے مینو فیکچرنگ کے شعبے سے منسلک 1000کاروباروں کو محض 2سال کے قلیل عرصے میں 3.5ارب روپے قرض کی مدد میں تقسیم کیے گئے ہیں ۔