عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام،آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے ، عثمان ڈار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے ماہی گیروں کیلئے آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کےتعاون سے ماہی گیروں کیلئے شعبے میں آگے بڑھنے کے بہترین مواقع پانےکاسنہری موقع ہے ، پروگرام کے تحت حکومت پاکستان وزارت بحری امور کے ساتھ ملکر قرض فراہم کرے گی،

مختلف بینکوں کے اشتراک سے آسان شرائط پر قرض فراہم کیے جائیں گے تاکہ ماہی گیری کوپاکستان کےلیےمنافع بخش شعبہ بنایاجاسکے اورماہی گیرخوشحال ہوسکیں۔