عثمان ڈار 195

کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان بزنس لون حاصل کر سکتے ہیں، عثمان ڈار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان بزنس لون حاصل کر سکتے ہیں، قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض وفاقی حکومت دے گی،

ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کا اضافہ خوش آئند ہے، وسائل کی کمی کو روزگار کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان بزنس لون حاصل کر سکتے ہیں، قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض وفاقی حکومت دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں