کپتان بابر اعظم ن 205

کامیابی پر اللہ تعالیٰ شکر ادا کرتا ہوں، ٹیم کے سپورٹ کرنے پر پریشر محسوس نہیں ہوگا،بابر اعظم

راولپنڈی (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ شکر ادا کرتا ہوں، ٹیم کے سپورٹ کرنے پر پریشر محسوس نہیں ہوگا، جو غلطیاں ہوئیں انہیں مستقبل کیلئے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے ۔جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اتنی اچھی کامیابی ملی اور جنوبی افریقہ کے پاکستان آنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جب ٹیم سپورٹ کرتی ہے تو پریشر محسوس نہیں ہوتا اور اچھی ٹیم کے خلاف جیت پوری ٹیم کو اعتماد دیتی ہے تاہم جو غلطیاں کی ہیں انہیں مستقبل کیلئے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ حسن علی ایک سال بعد ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے واپس آیا اور شاندار بائولنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں