لاہور ہائی کورٹ 89

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست 25جون کو سماعت کے لئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست 25 جون کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔

جسٹس شجاعت علی خان شہری ضیا الدین شیخ کی درخواست پر سماعت کریں گے ،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ،درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کے نخلاف 7اپریل 2022کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا .

درخواست گزار کو عدالت سے رجوع کئے تین سال ہوچکے ہیں ، کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں ، لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں