53

کامران اکمل نے بنگلادیش ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے بنگلادیش ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ بھارت کرکٹ میں سیاست کو لے کر آرہا ہے بھارت کی وجہ سے کرکٹ دنیا میں بدنام ہو رہی ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ بنگلادیش نے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا درست فیصلہ کیا ہے بنگلادیش کی ٹیم نہ بھیجنا بھارت کیلیے شرمندگی کا باعث ہے بھارت لیگ میں اپنی مرضی کے کھلاڑی لینا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت بنگلہ دیش میں بڑھتی کشیدگی اور مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے فیصلے کے خلاف بنگلہ دیش بورڈ نے بھی اپنی ٹیم میگا ایونٹ کے لیے بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا ہے اور آئی سی سی سے پاکستان کی طرح اپنے میچز بھی نیوٹرل وینیو (سری لنکا) میں شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش گروپ سی میں ہے اور وہ اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کریں گے۔ وہ ممبئی میں نیپال کے خلاف گروپ مرحلے کے اختتام سے قبل کولکتہ میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور اٹلی سے کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں