رانا ثناء اللہ

کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ پاک افغان سرحدی علاقوں میں مقیم ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ پاک افغان سرحدی علاقوں میں مقیم ہیں،افغان حکومت کو چاہئے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستانی سرحدی علاقوں سے دور منتقل کرے۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ افغان طالبان کا موقف ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو ان کی حمایت حاصل نہیں، مگر ہمیں ان سے گلا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں آ کر حملے کرتی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ افغان حکومت نے 2ماہ قبل پاکستان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستانی سرحدوں سے دور کردیا جائے گا، ہم افغان حکومت پرالزام عائد نہیں کرسکتے مگر یہ ان کی کمزوری ہے کہ وہ اب تک شدت پسندوں کو پاکستان کی سرحد سے دور منتقل نہیں کرسکے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ پاک افغان سرحدی علاقوں میں مقیم ہیں، افغان حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستانی سرحد سے دور کرنے کی کوشش کی، تاکہ کہ عسکریت پسندوں کی سرحد پار رسائی آسان نہ رہے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ کالعدم ٹی ٹی پی کی پاک افغان سرحد سے دور منتقلی سے ان کی پاکستان تک رسائی محدود ہو جائے گی، افغان حکومت کو چاہئیکہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستانی سرحدوں سے دور منتقل کرے۔