محسن نقوی 59

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان میں حملوں کےلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، اس کو ہر صورت روکنا ہو گا،محسن نقوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث ہے،کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، اس کو ہر صورت روکنا ہو گا، دہشت گردی ایک عالمگیر مسئلہ ہے لیکن پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اندریکا رتوتے کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

اعلی سطح کے وفد میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی، فدی ایل اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ مالک سیسے بھی شامل تھے ۔ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے وفد کا خیر مقدم کیا۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہناتھا کہ دہشت گردی ایک عالمگیر مسئلہ ہے ۔

پاکستان دہشت گردی سب سے زیادہ متاثر ملک ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز پولیس اور شہریوں کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی۔ محسن نقوی نے پاکستان میں حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا اور کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، اس کو ہر صورت روکنا ہو گا۔انہوںنے کہا پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے ۔پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ہے قانونی دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، محسن نقویویزا اور دیگر قانونی دستاویزات کے بغیر کسی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے، جلد افغان مہاجرین کی واپسی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا، ۔فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان مہاجرین کی بحالی کے لئے ا قوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کے کردار کی ضرورت پر زور دیااقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے افغان مہاجرین اور دوحہ ڈائیلاگ کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا ۔انکاکہناتھا افغان مہاجرین کی مستقل بحالی پر افغان حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں