کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایس او پیز کی صورتحال بہتر نظر آئی ہے، کالجز میں مزید بہتر انتظامات کرنے پڑیں گے۔نجی ٹی و ی سے گفتگو سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ میں نے ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے15 تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا ہے۔
سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایس او پیز کی صورتحال بہتر نظر آئی ہے، صوبے کے کالجوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے مزید بہتر انتظامات کرنے پڑیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اسکول میں بچی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گری، واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی، بچی کی موت میں اگر اسکول ذمہ دار ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔