جویریہ آہیر

کار ریلی کیوں نکالی۔الیکشن کمیشن کی ایم این اے جویریہ آہیر سے جواب طلبی

شہباز اکمل جندران۔۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کارریلی نکالنے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خکاف ورزی کرنے پر خوشاب تعلق رکھنے والی ایم این اے جویریہ آہیر سے جواب طلبی کرلی ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن افسر اور مانیٹرنگ افسر رائے سلطان کی طرف سے تحریری طور پر پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشت پر ایم این اے بننے والی جویریہ آہیر سے 3 یوم کے اندر جواب طلبی کی گئی ہے کہ انہوں نے 5اپریل کو پی پی 84 کے علاقے میں انتخابی مہم کے دوران پارٹی کی میں شرکت کی جو کہ ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق قطعی ممنوع ہے۔
 جویریہ آہیر
الیکشن کمیشن کی وارننگ۔اویس لغاری نے خوشاب نہ جانے میں ہی عافیت جانی۔

شہباز اکمل جندران۔۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹس لینے ہر ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے خوشاب جانے کا پروگرام ملتوی کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن افسر اور مانیٹرنگ افسر رائے سلطان بھٹی نے ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری کو تحریری طورپر وارننگ جاری کرتے ہوئے پی پی 84 خوشاب تھری میں ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی حلقے کا وزٹ کرنے سے منع کیا۔اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن افسر خوشاب کی طرف سے جویریہ آہیر کو مزید
آگاہ کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے پیرا 17 کے تحت صدر مملکت، وزیر اعظم، چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینٹ، سپیکر و ڈپٹی اسپیکر اسمبلی، ممبران اسمبلی، ممبر سینٹ، وزرا اعلی، گورنرز، وفاقی و صوبائی وزرا، مئیر اور ناظم سمیت کوئی بھی سرکاری عہدیدار انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا۔