لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020-21 کیلئے سینئر وائس
چیئرمین نارتھ اور وائس چیئرمین ساؤتھ سرکل کیلئے پولنگ آج ( جمعرات) کو ہو گی۔ایگزیکٹوکمیٹی نے ٹریڈ آرگنائز یشن رولز کے تحت
تین رکنی الیکشن کمیشن مقررکیا ہے جس کے تحت محمد اکبر ملک کوالیکشن کمشنر،ارشد گوہیر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نارتھ سرکل جبکہ
شبیر حسین ملک اسسٹنٹ کمشنر ساؤتھ سرکل ہوں گے۔سینئر وائس چیئرمین نارتھ سرکل اور وائس چیئرمین ساؤتھ سرکل کے
انتخاب کے لئے پولنگ آج جمعرات کوہو گی اور اس کے نتائج کا اعلان بھی اسی روز کیا جائے گا۔ سال 2020-21 ء کے
لئے چیئرمین کا انتخاب ساؤتھ سرکل سے کیا جائے گااور اس کیلئے 30ستمبر کو معرکہ ہوگا۔