لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزرات خزانہ کاروباری برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی، گزشتہ روزلاہور میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ کوئی بھی کام ایف پی سی سی آئی کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں ہو گا،
اکنامک ایڈوائزری کونسل میں ایف پی سی سی آئی کے بھی 12ممبرز شامل کیے جائیں گے،اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے خیر سگالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، اکنامک ایڈوائزری کونسل میں ایف پی سی سی آئی کو نمائندگی دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے