صدر اشرف بھٹی 60

کاروباری برادری مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے شدید مایوس ہے’ اشرف بھٹی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کاروباری برادری مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے شدید مایوس ہے.

معاشی ماہرین اور کاروباری افراد کی جانب سے تسلسل کے ساتھ یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ معاشی سر گرمیوں کو تحرک مل سکے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں میں سرمائے کی شدید قلت ہے ، رپورٹس کے مطابق خطے کے تما م ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پالیسی ریٹ انتہائی زیادہ ہے جس کی وجہ سے معاشی سر گرمیاں اس طرح عروج حاصل نہیں کر پا رہی جو ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت، سہولت اور مالی وسائل تک رسائی کی صورتحال انتہائی تشویشاک ہے جس کی بنیادی وجہ پالیسی ریٹ کا انتہائی سطح پر ہونا ہے ۔ اسٹیٹ بینک سے مطالبہ ہے کہ پالیسی ریٹ کو مرحلہ وار نیچے لانے کی بجائے فی الفور 6سے7فیصد کے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں