حلیم عادل شیخ

کارسرکار میں مداخلت، حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائد، اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کا صحت جرم سے انکار

میرپور ماتھیلو (رپورٹنگ آن لائن) میرپور ماتھیلو کورٹ نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کو کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں میرپور ماتھیلو کورٹ میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ پر فردجرم عائد کردی تاہم اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیاہے۔ عدالت نے مدعی پولیس افسر کی عدم پیشی پرسماعت26 مئی تک ملتوی کردی۔